Jun 27, 2016 04:15 pm
views : 1080
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- Youm-e-Ali being observed today under stringent security
کراچی،ملک بھر میں یوم علی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
ملک بھر میں آج یوم علی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، یوم
علی کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں جلوس نکالے جائیں گے، جبکہ چھوٹے
بڑے شہروں میں نکلنے والے جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
کئے گئے ہیں۔
کراچی میں یوم علی کے موقع پر نکلنے والے جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کئیگئے ہیں۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو نمائش چورنگی
ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ نشتر
پارک سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کے راستے پر موجود دکانوں کو سیل اور
اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بندکردیا گیا ہے، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ
کی کلیئرنس کے بعد ہی نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوگا۔یوم علی کے موقع پر
کراچی پولیس کے پانچ ہزار سات سو سے زائد اہلکار جلوس اور اطراف کے راستوں
پر تعینات کئے جائیں گے، جبکہ رینجرز کی نفری بھی جلوس کو سیکیورٹی فراہم
کرے گی۔