Jun 27, 2016 04:17 pm
views : 1097
Location : Different Areas
Peshawar- Hot Weather continues in different areas
پشاور، شہراور گردونواح میں گر می کی لہربرقرار،روزے داروں کو مشکلات کا سامنا
شاور کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔شہریوں نے گرمی
بھگانے کے لئے درختوں اور دیواروں کے سائے کا سہارا لے لیا ہے۔
جون کا مہینہ ہواور رمضان المبارک بھی ہو،ایسے میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے
آگ برساتادرجہ حرارت اور زمین سے اٹھتی ہوئی تپش نے پشاور کے شہر یوں کو
مجبور کیا ہے کہ وہ دیواروں اور درختوں کے سائے کا سہارا لے۔رمضان المبارک
کے مہینے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بڑتی ہوئی گرمی نے شہریوں کو مجبور
کیا ہے کہ وہ گرمی بھگانے کے لئے مختلف ہربے استعمال کریں۔گرمی کے حوالے
سے مزدوروں کا کہنا ہے
کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گرمی کی پرواہ کئے بغیر افطاری کمانے کی
غرض سے مزدوری کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔شہریوں نے صوبائی حکومت سے درخواست
کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلوں اور کاروباری مسائل میں اضافہ
ہو گیا ہے ان کی روک تھام کے لئے اقدام اٹھائے جائیں۔