Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 29, 2016 05:28 pm views : 1327

Location : Reshun

Chitral Reshun.Power house damaged for 1 year
  • Urdu

چترال، ریشن بجلی گھر ایک سال سے خراب،بیس ہزار سے زائد صارفین تاحال بجلی سے محروم

چترال کے بالائی علاقے ریشن کے مقام پر بننے والا پن بجلی گھر گزشتہ ایک سال سے خراب پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس بجلی گھر سے مستفید ہونے والے بیس ہزار گھرانے بھی بجلی سے تاحال محروم ہیں۔ اس بجلی گھر سے بیس ہزار میٹر لوگوں کے گھروں میں نصب ہوچکے ہیں اسی حساب سے اس سے فائدہ اٹھانے والے ایک لاکھ افراد بنتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2013 میں سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے بجلی گھر کے ساتھ بہنے والے نالے (نہر) میں بھاری پتھر آگئے جس نے پانی کا راستہ روک لیا۔ ان لوگوں نے بجلی گھر کے ریذیڈنٹ انجینئر کو بروقت بتایا تھا کہ بلاسٹنگ کے ذریعے ان پتھروں کو توڑا جائے یا اسے کسی مشین کے ذریعے ہٹایا جائے تاکہ پانی اپنا رخ تبدیل نہ کرے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور جب 2015میں سیلاب آیا تو ان پتھروں کی وجہ سے سیلاب کا پانی نالے میں بہنے کی بجائے اوپر چڑھ کر بجلی گھر کے اوپر سے بہنے لگا جس میں بھاری پتھر، کیچڑ اور ملبے نے بجلی گھر کو ڈھانپ لیا اور اس کی چھت بھی گرگئی۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد آج تک یہ بجلی گھر خراب پڑا ہوا ہے اور حکومت نے اس کی دوبارہ تعمیر یا مرمت کیلئے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ بجلی گھر سے ہر ماہ پچاس لاکھ تک آمدنی ہوتی تھی اور اب اس کے تباہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف عوام بجلی سے محروم ہیں تو دوسری طرف حکومت کے خزانے کو بھی ماہوار پچاس لاکھ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔بجلی گھر کو جانے والا راستہ بھی بند پڑا ہے کیونکہ لکڑیوں کا عارضی پل بھی پانی کی وجہ سے ٹوٹ چکا ہے اور اب یہاں تک کوئی گاڑی نہیں جاتی۔متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریشن بجلی گھر کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے تاکہ ایک طرف لوگوں کو بجلی فراہم کی جاسکے تو دوسری طرف سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان سے بچایاجاسکے۔

Recent News

Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures 1:22
PM Shehbaz Sharif Announces Major Austerity Measures
Mar 14, 2026 04:00 pm
US and Israeli Flags Burned 1:17
US and Israeli Flags Burned
Mar 14, 2026 01:00 pm
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi 1:04
4.0 Magnitude Earthquake Shakes Karachi
Mar 14, 2026 12:00 pm
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown 
1:25
Petroleum Dealers Threaten Nationwide Petrol Pump Shutdown
Mar 14, 2026 11:00 am
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
1:25
Global Oil Prices Rise 10%, Pakistan Faces Possible Fuel Price Hike
Mar 13, 2026 05:30 pm
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia 1:02
Pakistan Reaffirms Solidarity with Saudia
Mar 13, 2026 05:00 pm
More Popular, Fahad Mustafa 1:04
More Popular, Fahad Mustafa
Mar 13, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved