Jul 04, 2016 05:27 pm
views : 1134
Location : Different Areas
Peshawar- Closure of NBP branches, 'link down' issues perturb pensioners
پشاور،ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پینشن کے لیے پینشنرزمشکلات کا شکار
ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پینشن کے لیے پینشنرز مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پینشن کے لیے
ریٹائرڈملازمین مشکلات کا شکار ہیں۔بینکوں میں لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ
ترجمان نیشنل بینک آف پاکستان کا کہنا ہیں کہ صارفین کی عید سے قبل مالی
ضروریات کی تکمیل کے لئے بینک پیرکو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں
گے۔
اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق وہ تمام صارفین جو شام 6 بجے کے مقررہ وقت
تک برانچز میں موجود ہوں گے۔ انہیں مقررہ وقت ختم ہوجانے کے بعد بھی خدمات
کی فراہمی جاری رہے گی اور اگر افطار کے وقت تک بھی خدمات کی فراہمی جاری
رہی تو اس وقت برانچز میں موجود تمام صارفین کو بینک کی جانب سے افطار بھی
کرائی جائے گی۔
اعلامیہ میں مزید کیا گیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران بینک کے اے ٹی ایمز
کو مکمل طور پر فعال رکھنے کے لئے بینک کے مرکزی دفتر اور علاقائی دفاتر کی
سطح پر بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام برانچ آفیشلز کو ہدایت کی
گئی ہے کہ وہ نہ صرف 4 جولائی کو بلکہ عید تعطیلات کے دوران بھی اے ٹی ایمز
میں رقوم کی دستیابی کو ممکن بنائیں۔