کراچی،عیدی کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی خریداری عروج پر
عید الفطرپر کپڑوں اور دوسری شاپنگ کے ساتھ بچوں کو عیدی دینے کیلئے نئے
نئے کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت بھی عروج پر ہے۔ عیدالفطر کیلئے آج کل
مارکیٹوں اور بازاروں میں نئے نئے کپڑوں اور دیگر اشیاء کی شاپنگ زوروں پر
ہے۔یہ عید بچوں کی عیدی کیلئے نئے نئے کڑکتے نوٹوں کے بغیر بھی مکمل نہیں
ہوتی۔
ان دنوں بینکوں کے باہر ایجنٹ اور منافع خور تھیلوں میں نئے نوٹوں کی گڈیاں
لئے گھوم رہے ہیں،شہریوں میں نئے نوٹ خریدنے کا شوق تو مہنگے بیچنے کا گلہ
بھی۔ 10،10 روپے والی گڈی دو سو تیس روپے کی تو 20،20 روپے والی دو سو
ساٹھ تک بیچی جا رہی ہے،50روپے کے نوٹوں والی گڈی پر پورے تین سو روپے جبکہ
100،100 روپے والی گڈی پر پورے 4 سو روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔
بچوں کی خوشی کیلئے والدین منہ مانگے دام دینے پر مجبورہیں۔ نئے نئے نوٹوں
کی عیدی ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے،یہی چھوٹی چھوٹی خوشیاں جمع ہو کربڑی
خوشیوں کا تہوار بن جاتی ہیں۔