کراچی، عیدالفطر کا تیسرا روز، موسم خوشگوار،شہریوں کا ہلہ گلہ، بچوں کی موج مستی
عیدالفطر کے تیسرے روز موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ ایسے دلکش اور حسین موسم
میں شہریوں کا ہلہ گلہ اور بچوں کی موج مستی بھی جاری ہے۔ شہریوں نے باہر
صبح کا ناشتہ کیا اور سیر وتفریح کیلئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔ عید کے
تیسرے روز بھی عید کی خوشیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔بچے سیر
وتفریح میں مصروف ہیں تو بڑے لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اس موقع پر ایک نوجوان محمد کامران کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیاں اچھی
گزررہی ہیں۔ ہم اپنی فیملی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔ عید کا پہلا دن سو
کر گزرا۔ عید کے دوسرے دن اپنے رشتہ داروں کے گھر گئے اور آج تیسرے روز
گھومنے کیلئے نکلیں ہیں اور ہفتہ اور اتوار کو بھی گھومیں گے پھر پیر سے
اپنے کاموں پر جائیں گے۔
ایک اور نوجوان ندیم اکبر کا کہنا تھا کہ موسم بہت اچھا ہے۔ عید کے تینوں
دن ہی موسم بہت اچھا رہا ہے۔ ایک شہری نظام الدین کا کہنا تھا کہ کراچی کا
موسم بہت شاندار اور بہت اچھا ہورہا ہے۔ خاص طو رپر آج بہت عمدہ موسم ہے۔
ہلکی ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے۔ ہم صبح کے وقت اپنے بچوں کے ہمراہ سیر
وتفریح کیلئے ساحل سمندر پر گئے اور ہمارے بچے عید کے موقع پر کافی پرجوش
بھی ہیں۔ اب ہم ناشتہ کرنے کیلئے نکلے ہیں۔
ایک اور نوجوان نصیر عالم کا کہنا تھا کہ آج بہت اچھا موسم ہے۔ ناشتہ کرنے
کیلئے باہر آئے ہیں۔ ساحل سمندر پر بھی گئے تھے وہاں خوب انجوائے کیا۔