Jul 08, 2016 02:38 pm
views : 1120
Location : DHQ - Hospital
Sargodha- Road Accident,3 injured
سرگودھا، خوشاب روڈ پر تیز رفتار کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی
سرگودھا میں خوشاب روڈ پر تیز رفتار اے سی ٹائم نے موٹر سائیکل کو
ٹکرماردی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی
ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حید ر آباد ٹاؤن کے رہائشی قیصر اور اس کی بیوی
عظمیٰ اور اس کا بھائی ملازم حسین اپنے رشتہ داروں کے گھر جارہے تھے کہ
خوشاب روڈ پر تیز رفتار اے سی ٹائم نے ٹکر ماردی جنہیں فوری طبی امداد کے
لئے ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا مگر ڈی ایچ کیو ہسپتال
میں نہ تو کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ ہی کوئی سینئر ڈسپنسر موجود ہے بلکہ
ایمرجنسی کو وارڈ بوائے کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ہسپتال میں آنے والے
مریضوں کا مناسب علاج معالجہ نہیں ہورہا یہی وجہ ہے کہ مریضوں کی حالت
بہترہونے کی بجائے مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔شہری یہاں کئی کئی گھنٹے چیختے
چلاتے رہے مگر کوئی بھی مسیحا ان کی مدد کو نہ آیا۔