Jul 11, 2016 06:30 pm
views : 1193
Location : Edhi Home Meethadar
Karachi- Sindh Information Advisor Moula Bux Chandio Press Conference
کراچی،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی ایدھی ہوم کے با ہر میڈیا سے گفتگو
وزیر اعلیٰ سند ھ کے مشیر برائے ا طلاعات مولا بخش چانڈ یو کاکہنا ہے کہ
عبدالستار اید ھی ایک دور کا نام ہے ، عبدالستار اید ھی نے اپنی زند گی
انسانیت کی نگہداشت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔عبد الستار ایدھی کا نا م ان کے
پو تے کا نا م رکھ دیا گیاہے ،امید ہے کہ فیصل اید ھی عبدالستا ر اید ھی
کا مشن جا ر ی رکھیں گے۔
اید ھی ہو م تعز یت کے لئے پہنچنے والے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا
ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندوں سے کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف آرمی چیف کے
جرات مندانہ اقدامات کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان میں بھتہ وصولی کے بعد
رقم کون سے ملک میں جاتی ہے، بھتہ خوری میں کتنے گروپ ملوث ہیں، بتایا
جائے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سند ھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈ یو کا کہنا تھا کہ
سندھ کی بھاری بھر کم شخصیت نے تنقید کے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے۔ مولا
بخش چانڈیو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوب گرجے برسے، کہتے ہیں وفاقی حکومت
کو بڑی بڑی باتوں پر چور کہا جا رہا ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا خواجہ آصف تو محض خانہ پوری کیلئے وزیر ہیں۔ مولا
بخش چانڈیو نے نام لئے بغیر عابد شیر علی کو بھی خوب لتاڑا۔ انہوں نے مزید
کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آرمی چیف کے جرات مندانہ اقدامات کو سلام کرتے ہیں۔