لاہو ر ، وزیراعظم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت کی ملاقات
وزیراعظم نوازشریف سے متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت، امورنوجوانان اور
سماجی ترقی شیخ نہان بن مبارک النہان نے جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت ، امور نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہان
بن مبارک النہان ستائیس رکنی وفد کے ہمراہ مختصر دورے پر لاہور پہنچے جہاں
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورائیرپورٹ پران کا استقبال کیا۔ شیخ نہان
بن مبارک النہان وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ بھی گئے۔
وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان
باہمی دلچسپی کے امور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی بات
چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت
اہلخانہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
شیخ نہان بن مبارک النہان وزیراعظم کی خیریت دریافت کرنے کے بعد وطن واپس
روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ سے انہیں رخصت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات دوستی اور
بھائی چارے کے لازوال تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔