Jul 13, 2016 07:05 pm
views : 1236
Location : Health Ministry
Islamabad- Mou Signing Ceremony of King Hamad University of Nursing between Minister of State for National Health Services
اسلا م آباد ،وزارت نیشنل ہیلتھ سر وسز اور بحرین کے مابین معاہد ے پر دستخط
وزارت نیشنل ہیلتھ سر وسز اور بحرین کے مابین معاہد ے پر دستخط ہو ئے جس کے
تحت حکومت بحرین ایک جد ید نر سنگ یو نیورسٹی پا کستانی عوام کو تحفے میں
دے گی۔یہ یو نیورسٹی اسلام آباد میں تعمیر کی جا ئے گی اور سالا نہ 500 نر
سیں یہاں سے فارغ التحصیل ہو ں گی۔حکو مت پا کستان نے اس یو نیورسٹی کے قیا
م کے لئے اسلام آباد کے مضا فاتی علاقے میں 237 کنال کی زمین الا ٹ کی
ہے۔اس یو نیورسٹی میں خواتین طالبات کے لئے خصوصی طور پر رہا ئشی کوارٹر کا
انتظام موجود ہو گا۔تعمیر کے بعد ایک سال تک اس یو نیورسٹی کی دیکھ بھا ل
حکومت بحرین خود کر ے گی۔اس کے بعد اس کا انتظام حکومت پا کستان کے حوالے
کردیا جا ئے گا۔یہ یو نیورسٹی ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی یو نیورسٹی ہے۔اس
موقع پر وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے بحرین کے فرماں روا
حمدبن عیسیٰ ثانی ، حکومت بحرین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ اس ادارے کے قیا
م سے پا کستان میں نر سنگ کے شعبے میں ترقی آئے گی اور اعلیٰ معیار کی تر
بیت اس اہم شعبے میں کام کرنے والے خواتین وحضرات کو فراہم کی جا سکیں گی۔
اس موقع پر بحرین کے شاہی خاندان کی رکن ڈاکٹر شیخارانا بنت عیسیٰ بن دائج
الخلیفہ نے معاہد ے پر دستخظ کر نے پر انتہائی مسرت کا اظہا ر کیا۔انہوں نے
کہا کہ یہ نر سنگ یو نیورسٹی بحرین کے فرماں روا کی طر ف سے پا کستانی
عوام کے لئے تحفہ ہے اوربحرین عوام کی پا کستان کی عوام کے لئے محبت کا منہ
بولتا ثبوت ہے۔دونوں ممالک کے درمیا ن تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جن کو
مزید فروغ ملے گا۔