پشاور، خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں معروف سماجی رہنماء عبد استار ایدھی کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد
خیبر پختونخوا ہ اسمبلی میں معروف سماجی رہنماء عبد استار ایدھی کے درجات
کی بلندی کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایم پی اے
ارباب جہانداد نے زاتی زمین ایدھی فاؤنڈیشن کے نام کر نے کا اعلان بھی کیا۔
معروف سماجی رہنما ء مرحوم عبد لستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لئے خیبر
پختونخوا ہ اسمبلی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسمبلی
ممبران سمیت ا سٹاف نے بھی شرکت کی اور عبد الستار ایدھی کی روح کے ایصال
ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی۔
اس موقع پر ایم پی اے ا رباب جہانداد نے عبد الستار ایدھی کے خدمات کو خراج
تحسین پیش کرتے ہوئے زاتی اراضی ایدھی فاؤنڈیشن کو وقف کرنے کا اعلان کیا۔
عبد الستار ایدھی کے درجات کی بلند ی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اسپیکر اسد قیصر خراب صحت کے باعث تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔