Jul 18, 2016 05:59 pm
views : 1176
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Kalabagh Dam Case hearing
اسلام آباد،کالا باغ ڈیم کی تعمیر،نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ
سپر یم کو رٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نظر ثانی اپیل پر فیصلہ
محفوظ کرتے ہو ئے درخواست گزار سے ایک ہفتے میں تحریر ی دلا ئل طلب کر لیے۔
نظر ثانی اپیل کی سما عت چیف جسٹس جناب جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر براہی
میں تین رکنی بنچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ فاضل
عدالت مجھے سنے بغیر کیسے فیصلہ دے سکتی ہے۔عدالت نے معاملے کو مفادعامہ کی
نظر سے جا نچنے کی بجائے تکینکی بنیادوں پر خارج کردیا۔
جسٹس گلزار احمد نے ریما رکس دیئے کہ کا لا باغ ڈیم کا معاملہ سیا سی بن
چکا ہے ، تین صوبے ڈیم کی تعمیر کے حق میں نہیں ،پارلیمنٹ کے کرنے والے
فیصلوں پر عدالت کیسے حکم دے۔
چیف جسٹس آف پا کستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ عدالت پا لیسی معاملات میں
مداخلت نہیں کر ے گی ،ڈیم بنانے یا نہ بنا نے سے آپ کا کون سا حق مجروح ہو
تا ہے ؟
اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہو ئے کہا کہ مفادعامہ کے معاملے میں عدالت پا
رلیمنٹ کو حکم دے سکتی ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے درخواست گزار سے
ایک ہفتے میں تحر یر ی دلا ئل طلب کر لیے۔