کراچی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا مغوی بیٹا اویس شاہ بازیاب،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی سے اغوا ء ہونے والے اویس شاہ بازیابی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
اویس شاہ کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں ان کے گھر منتقل کیا گیا۔ اویس
شاہ کو دیکھتے ہی اہلخانہ خوشی سے سرشار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن سے اغوا ء ہونے والے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس
سجاد علی شاہ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ 29 روز بعد ٹانک میں بازیابی کے بعد
رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اویس شاہ کو ان کے گھر
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے پہنچایا۔ اویس شاہ کو گھر میں
دیکھتے ہیں اہلخانہ خوشی سے نہال ہوگئے، گھر میں مبارکباد دینے کیلئے آنے
والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے
کہا کہ رات تین بجے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فون پر بتایا کہ بیٹے کو
بازیاب کرالیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف رات بھر جاگتے ہوئے صورتحال
خود مانیٹر کررہے تھے، اویس شاہ کی بازیابی میں سارا کردار پاک فوج کا ہے،
اغواء کے بعد راحیل شریف نے بیٹے کو بازیاب کرانے کا وعدہ کیاتھا۔