کوئٹہ،سریاب مل میں سڑک کنارے بم دھماکا ، دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں بم دھماکے میں دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ سریاب کے علاقے سریاب مل میں سڑک کنارے ہوا،دھماکے کے نتیجے میں
وہاں سے گزرنے والے رکشے میں سوار دو افراد سمیت چھ افراد زخمی
ہوگئے،زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں،جنہیں سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔
دھماکے سے رکشے کو بھی نقصان پہنچا،واقعہ کے بعد پولیس، ایف سی اور بم
ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ
خیز مواد سڑک کنارے رکھے گئے سیمنٹ کے چھوٹے پائپ میں رکھا گیاتھاجو کہ زور
دار دھماکے سے پھٹ گیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد
سے کیاگیا۔