Jul 22, 2016 05:38 pm
views : 1284
Location : Corps Headquarter
Quetta- Lieutenant General Amir Riaz Commandar Sadaran meets Muhammad Waseem Boxer
کوئٹہ ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات
کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کماندر سدن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے
باکسر محمد وسیم سے ملاقات کی اور انکی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی جبکہ
انعام سے بھی نوازا گیا۔
ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ سلور ٹائٹل کو اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا
بھر میں روشن کرنے والے مایہ ناز باکسر محمد وسیم سے کمانڈر سدرن کمانڈ
لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی۔
ملاقات میں کماندڑ سدرن کمانڈ نے محمد وسیم کی کاوشوں ، انتھک محنت اور
لگن کو خوب سراہا اور محمد وسیم کی کامیابی پر مبارک باددی اور انعام سے
بھی نوازا۔
کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ باکسر محمد وسیم جیسے محنتی اور باصلاحیت
نوجوان ہی پاکستان کی حقیقی شناخت ہیں، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں
اور نوجوانوں میں ہی پاکستان کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہوں۔