Jul 26, 2016 06:33 pm
views : 1106
Location : Sindh High Court
Karachi- Nominated Mayor Karachi Waseem Akhtar appears in Sindh High Court
کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت کا وسیم اختر کو جیل بھیجنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت نے نامزد مئیر کراچی وایم کیو ایم کے رہنما وسیم
اختر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور دو مختلف مقدمات میں ضمانت کی
درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی ون میں منتقل کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما
وسیم اختر کو دو مختلف مقدمات میں ریمانڈ کے لئے جیل میں پیش کیا گیا۔ ایم
کیو ایم کے رہنما عامر خان اور دیگر رہنما عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے
دو مختلف ضمانتوں کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس اے ٹی سی ون میں
منتقل کر دیا۔
عدالت نے وسیم اختر کے ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری پر بھی نوٹس
جاری کر دئیے۔ عدالت نے جیل میں بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر بھی بدھ
کے لئے نوٹس جاری کر دئیے اورچالان پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ 12 مئی یا کسی اور کیس میں وسیم اختر سے
تفتیش کرنی ہے تو جیل جا کر کرے۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ
ریمانڈ ختم ہونے کے بعد دوسرے مقدمے میں تفتیش کی اجازت مانگ رہے ہیں ، کیا
مذاق سمجھ رکھا ہے۔
بعدازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا
کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں اور مجھے ٹھیک جگہ پر رکھا گیا ہے۔ میرے ساتھ
پولیس کا رویہ ٹھیک ہے۔ کسی پولیس اہلکار نے غیر مناسب رویہ اختیار نہیں
کیا۔