کراچی، صدر میں پا رکنگ پلا زہ کے قر یب سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائر نگ،دو اہلکار جاں بحق
کراچی کے علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب سیکیورٹی کے ادارے کی
گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے،پولیس
کے مطابق واقعے میں چھوٹے ہتھیار کا استعمال کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں 2اہلکار شدیدزخمی ہو ئے جنہیں
طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی
ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی اہلکار بھی دوران علاج خالق
حقیقی سے جاملا۔
اسپتال ذرائع کے مطابقجاں بحق اہلکاروں کے سر،چہرے اور سینے پر گولیاں
لگیں،دونوں اہلکار جانبر نہ ہو سکے اوردوران علاج جاں بحق ہو گئے۔
جناح اسپتال شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت عبد الرزاق اور خادم حسین کے نام سے ہو ئی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ
گئی ہے اور علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور شواہد اکھٹے کئے جا رہے
ہیں۔غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کو بھی جائے وقوع پر جانے سے روک دیا گیا
ہے۔