گوجرہ،تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ،شہر ی پر یشان
گوجر ہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بے حد اضافہ ہوگیا
ہے جس کے باعث شہر ی پر یشان ہیں۔ اس موقع پر شہر یوں نے سڑک بلاک کر کے
ٹائر نظر آتش کئے اور ٹریفک کومکمل طور بند کردیا ۔علاقہ مکینوں نے تھانہ
سٹی پو لیس کے خلاف شد ید نعرے بازی کی ۔
تھانہ سٹی گوجرہ کی شہری حدود میں عرصہ تین ماہ سے ڈکیتیوں کی مسلسل
وارداتیں ہو رہی ہیں۔ ابھی تک تھا نہ سٹی گوجر ہ پو لیس کسی بھی واردات کا
سراغ لگانے میں نا کام دیکھائی دے رہی ہے ۔گزشتہ روز نیو پلاٹ ٹوبہ روڈ پر
واقع تین دکانیں تالے کاٹ کر لوٹ لی گئیں جن میں یو پی ایس، بیٹری، موبائل
فونز اور کیش مالیت تقریبا ڈھائی لاکھ شامل ہیں۔
اس موقع پر جنرل اسٹور کے مالک ماجد منیر خان کا کہنا تھا کہ پو لیس ہیلپ
لائن 15 پر تین کالیں کیں لیکن 15نمبر سے دوگھنٹے تک کوئی جواب نہ آیا۔پو
لیس حالیہ ڈکیتیوں کی وارداتوں کوقابو کر نے میں نا کام ہو چکی ہے ۔