کراچی ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا امن 17 میں حصہ لینے
والے مختلف ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ
کراچی میں پا کستان نیوی کی جانب سے جاری امن 17مشق کے سلسلے میں تیسر ے
روز بھی سر گرمیاں جاری ہیں ۔اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد
ذکاء اللہ نے امن 17 میں حصہ لینے والے مختلف ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ
کیا۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے
نے روس، انڈونیشیا اور ترکی کے بحری جہازوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر چیف
آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کو بیرونی ممالک کے بحری جہازوں پر
آمد کے مو قع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ
نے روس، انڈونیشیا اور ترکی کے بحری جہازوں کے دورے کے دوران افسروں
اورجوانوں سے ملاقات کی جبکہ نیول چیف کو جہازوں اور مختلف آپریشنز کے بارے
میں بریفنگ بھی دی گئی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ روس، ترکی اور
انڈونیشیا کی بحری افواج کی بحری جہازوں کے ساتھ امن 17 میں شمولیت قابل
تعریف ہے ۔