Feb 12, 2017 09:32 pm
views : 928
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Meeting
لاہور، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کے
مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی
اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد اور اپنی
نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ اس ادارے کے قیام سے گردے اور جگر کے مریضوں کو
علاج معالجے کی جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ منصوبے کی سائٹ پر
ہیپاٹائٹس کلینک کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ہیپاٹائٹس کلینک کا
افتتاح جلد کیا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سنٹرز کے قیام کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا مزیدکہنا تھا کہ مرحلہ وار پروگرام کے
تحت ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔پہلے
مرحلے میں 9 ڈویڑن میں ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔
ان سنٹرز کا دائرہ کار مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر اضلاع تک
پھیلایا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر سپیلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق ،
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ، سیکرٹری پرائمری و
سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،چیف ایگزیکٹو آفیسر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی
پنجاب ،پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے بورڈآف گورنر کے صدر ڈاکٹر
سعید اختر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔