اسلام آباد ، پنجاب کے ایجوکیشن ریفارم اور ہیلتھ کیئر پروگرام سب کے لیے مثال ہیں، مریم اورنگزیب
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشر یا ت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ
شہبازشریف کی وجہ سے راولپنڈی میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں، دہشت گردی سے
کھیلوں کے میدان تک کا سفرکٹھن تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے نہ صرف
دہشتگردی پر قابو پایا بلکہ کھیلوں کے میدان بھی آباد کئے۔
اسلام آباد میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے شہباز شریف ٹی 20 ٹورنامنٹ کی
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان آج
کے پی کے میں کھیلوں کے میدانوں کی فزیبلٹی بنا رہے ہیں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشر یا ت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعلیمی
ادارے اور اسپتال دیکھنے ہیں تو پنجاب اور راولپنڈی کے دیکھیں، پنجاب کے
ایجوکیشن ریفارم اور ہیلتھ کیئر پروگرام سب کے لیے مثال ہیں، وزیراعظم
تعلیمی اصلاحات پروگرام سے تعلیم کا شعبہ بہترہوا جب کہ حکومت کا موجودہ
ہیلتھ کیئر نظام ایشیا کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر نظام ہے۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشر یا ت مریم اورنگزیب نے مزیدکہا کہ موجودہ
حکومت کے دورمیں دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی آئی، وزیرداخلہ چوہدری
نثار نے دہشتگردی کے خَلاف جنگ میں دن رات کام کیا جب کہ سیاسی حریف تنقید
کرنے سے پہلے پنجاب کی ترقی دیکھیں۔