Feb 12, 2017 10:43 pm
views : 832
Location : Karachi Harbour
Karachi- CNS Muhammad Zakaullah visits different Ships
کراچی ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا مختلف ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ اختتام پزیر
کراچی میں پا کستان نیوی کی جانب سے جاری امن 17مشق کے سلسلے میں تیسر ے
روز بھی سر گرمیاں جاری ہیں ۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ
کا مختلف ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ اختتام پزیر ہو گیا۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے
کراچی ہاربر میں موجود چین ، برطانیہ، اسٹریلیا اور سری لنکا کے بحری
جہازوں کا دورہ بھی کیا۔
مہمان ممالک کے بحری جہازوں کے ٹاسک گروپ کمانڈدز نے امن کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے
امن 17 میں حصہ لینے والے بحری جہازوں کے عملے کی قابلیت اور کارکردگی کی
بھی تعریف کی۔
اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ
مختلف ممالک کی بحری افواج کا اکٹھا ہونا علاقائی اور بین الاقوامی امن کے
لیے بہت اہم ہے۔پاک بحریہ ہمیشہ سے خطے میں امن اور استحکام کے لیئے
مْشترکہ کوششوں کی علمبردار رہی ہے