Feb 12, 2017 11:24 pm
views : 965
Location : Gizri Graveyard
Karachi- Former Sindh education minister Dr Hamida Khuhro Buried
کراچی ،سابق وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو کوسپرد خاک کردیا گیا
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع گزری قبرستان میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ایوب
کھوڑو کی صاحبزادی سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو کوسپرد خاک کردیا
گیا۔اس موقع پر پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ایوب کھوڑو کی صاحبزادی اور ممتاز ماہر
تعلیم ڈاکٹر حمیدہ کھوڑوآج صبح81ساک کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹر حمیدہ کھوڑو نے کراچی اور آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور
ساؤتھ ایشین ہسٹری میں پی ایچ ڈی کی تھی۔انہوں نےتاریخ کےموضوع پردوکتابیں
اوراپنےوالد اورسابق وزیراعلیٰ سندھ ایوب کھوڑو کی سوانح حیات بھی مرتب کی۔
حمیدہ کھوڑو تعلیم کے ساتھ سیاست کے میدان میں بھی سرگرم رہیں ، 1987 میں
انہوں نے سندھ نیشنل الائنس میں شمولیت اختیار کی جبکہ 2003 میں وہ پاکستان
مسلم لیگ میں شامل ہوگئیں۔
انہیں 1990 میں وزیرتعلیم مقرر کیا گیا اوراس کے بعد سابق صدر پرویز مشرف
کے دورِ حکومت میں سن 2004 میں ایک بارپھر تعلیم کی وزارت سونپی گئی۔