Feb 12, 2017 11:54 pm
views : 713
Location : Different Areas
Karachi- DSNG Van Firing Incident, Assitant Cameraman Killed
کراچی،نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ سےکیبل بوائے جاں بحق
شہر قائد میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے اور نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ سےکیبل بوائے جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے نجی ٹی وی کی ڈی
ایس این جی وین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیبل بوائے تیمور شدید زخمی
ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی
تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نجی ٹی وی کی ٹیم فائیواسٹارچورنگی پر کریکر حملے
کی کوریج کے لئے آئی تھی جس پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے بعد
جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی
جی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق
تیمور کے سر اورسینے میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل
کے کرائم رپورٹر سہیل شبیر کا کہنا تھا کہ شہید کیبل بوائے تیمور نہایت
ملنسار اور خوش اخلاق اور پورے ادارے کی جان تھا ،اس سے پہلے بھی میڈیا کی
گاڑیوں پر حملے ہو چکے ہیں تاہم پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر
خواہ انتظامات نہیں کئے گئے۔
سہیل شبیر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس و دیگر اداروں کو یقین دہانی کراتے
ہیں کہ تیمور کے قتل کی تحقیقات کے لئے ہم اور ہمارا ادارہ ہر ممکن تعاون
کرے گا۔
ڈی
آئی جی ویسٹ ذوالفقار لارک کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ واقعے کی ٹائمنگ اور جائے وقوعہ قریب ہونے کے سبب لگتا
ہے کہ پولیس اور نجی چینل کی گاڑی پر حملہ کرنے والا گروپ ایک ہی ہے۔