Feb 13, 2017 02:11 pm
views : 861
Location : Domestic Place
Karachi- Naval Chief Admiral Zaka Ullah addresses 7th International Maritime Conference
کراچی، امن مشقوں کا مقصد سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ امن مشقوں کا مقصد
سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی خطے
میں تذویراتی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ سی پیک خطے میں معیشت کو استحکام اور فروغ
دے گا۔
ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں میری ٹائم سیکیورٹی کے
کردار میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کانفرنس سے عالمی طور پر دوست ملکوں سے رابطے
مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن مشقوں کا مقصد سمندری حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔