Feb 13, 2017 02:50 pm
views : 927
Location : Domestic Place
Islamabad- International World Radio Day
اسلام آباد،ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا خطاب
ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان
ہمیشہ سے خبر کا ایک قابل اعتماد ذریعہ رہا ہے۔ پائیدار ترقیاتی اہداف سے
متعلق وڑن 2025ء کا ہفتہ وار پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریڈیو کا سفر پاکستان کے سفر کے ساتھ شروع
ہوا۔ 70 سال کے دوران ریڈیو نے ہر مشکل وقت میں قوم کی حوصلہ افزائی کی۔
قدرتی آفات کے دوران بھی ریڈیو پاکستان کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ صدا
کاروں کی آواز کو لہروں کے ذریعے ہم تک پہنچانے والے عملے کا کردار بھی
قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیو نے پائیدار ترقی کے اہداف سے آگاہی میں اہم کردار
ادا کیا۔ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی 70 ویں سالگرہ یاد گار طریقے
سے منائی جائے۔ 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے ’’ پاکستان دس ویک‘‘ پروگرام
شروع کیا جارہا ہے۔ پروگرام میں پاکستان کے نوجوان شریک ہوں گے۔ المیہ ہے
کہ پاکستان کے نوجوان قومی ثقافت سے دور ہورہے ہیں۔ نوجوانوں کو قومی ثقافت
اور ورثے سے آگاہی کیلئے پروگرام شروع کئے جائیں گے۔