Feb 13, 2017 04:58 pm
views : 911
Location : Bilal Mosque, Orangi Town
Karachi- Assistant Cameraman Taimoor Funeral Prayer
کراچی، نجی ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
نجی ٹی وی کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مسجد بلال میں ہونے والی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔
نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کو تدفین کیلئے پاپوش نگر قبرستان لے جایا جارہا ہے۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، وہاں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کیمرہ مین جان ہتھیلی پر رکھ پر اپنے کیمرے کی آنکھ سے پوری قوم کو وہ منظر دکھاتے ہیں جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ ان کی کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کیمرہ مینوں کی سیکیورٹی کامناسب بندوبست کر ے کیونکہ سیکیورٹی کا بندوبست کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔