لاہور، چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس مال روڈ پر زور دار دھماکہ
ہوا۔ دھماکے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کیا
جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے کے بعد کئی
گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
بم دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔دھماکے میں ڈی آئی
جی ٹریفک لاہور کیپٹن مبین شہیدہوگئے اس کے علاوہ متعدد پولیس افسران کی
ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔