کراچی، سول سوسائٹی کا ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
یہ ہیں
کراچی کی سول سوسائٹی کے نوجوان جو 14 فروری کو منائے جانے والے ویلنٹائن
ڈے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے
والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاءاپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی
اٹھائے ہوئے ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔
مظاہرے
میں شریک اسامہ علی کا کہنا ہے کہ آج ہمارا احتجاج ویلنٹائن ڈے کے خلاف
ہے۔یہ ہمارے دین کا حصہ نہیں ہے۔اسلام محبت کا درس دیتا ہے اور محبت کا
اظہار کرنا ہے تو نکاح کرکے حلال کرلیا جائے۔ اس طرح حرام کاموں اور
خرافاتوں میں نہ پڑا جائے۔ اس تناظر میں پارکوں میں جگہ جگہ ملنا اسلام کے
بالکل خلاف ہے۔ ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ان خرافاتوں کیلئے نہیں
بنا تھا ۔ یہ اسلام کے نام پر بنا تھا اور آئندہ بھی چلتا رہے گا۔ حکومت سے
گزارش ہے کہ باہر کے کلچر کو فروغ نہ دے۔
مظاہرے میں شریک نوجوان عمر اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے اور اسلام میں ویلنٹائن ڈے کی اجازت نہیں ہے۔
مظاہرے
میں شریک ایک اور نوجوان محسن جمیل کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے
کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ لوگ نیکی پر شرم اور گناہ پر فخر کریں گے۔ ہم
تمام نوجوان اس طرح کے افعال کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس طرح کے ایام کے
خلاف ہیں۔