Feb 13, 2017 09:06 pm
views : 809
Location : Daud University
Karachi- Federal Minister for Planning and Development Ahsan Iqbal addresses
کراچی، پاکستان کو ایشیاءکا معاشی ٹائیگر بنائیں گے، احسن اقبال
داﺅد
انجینئرنگ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئءوفاقی وزیر برائے
منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت چینی سرمایہ
کاری پاکستان کیلئے آب حیات کا کام کررہی ہے۔سی پیک کے تحت 35 ارب ڈالر
توانائی منصوبوں کےلئے مختص ہیں۔ پائیدار معاشی ترقی کیلئے وافر توانائی کا
ہونا ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے پیسے سے
حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سی پیک منصوبوں پر چینی حکومت براہ
راست سرمایہ کاری کررہی ہے۔ سی پیک ایک طویل المدتی منصوبہ ہے جو 2030ءمیں
مکمل ہوگا اور 2030ءتک پاکستان ایک صنعتی معیشت کا حامل ملک بن جائے گا۔
وفاقی
وزیر نے مزید کہا کہ سی پیک کا سب سے اہم منصوبہ گوادر بندرگاہ ہے۔ کوئی
اور بندرگاہ گوادر کی ہم پلہ نہیں اس کی اپنی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو وافر اور سستی بجلی کی فراہمی ہے۔