لا ہور،سانحہ مال روڈ، شہر کی فضاء سوگوار،یوم سوگ
لا ہور میں گزشتہ روزہونے والی دہشت گردی سے انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ
سے آج شہری آبدیدہ اور غم سے نڈھال ہیں جبکہ شہر کی فضاء سوگوارہے۔ شہرمیں
یوم سوگ منایاجارہاہے۔ سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں۔ تاجر تنظیموں نے
بھی آج مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکیلوں کی دوسری تنظیموں نے بھی ایک
روز کے سوگ اور عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب
ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل اسٹورز کے مالکان کا احتجاج جاری تھا کہ اس
دوران 6 بج کر 7 منٹ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد جائے وقوعہ پر بھگدڑ
مچ گئی جب کہ دھماکے کی جگہ آگ لگ گئی اور دھواں اٹھنے لگا۔
مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور
ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اورمتعداد افراد زخمی ہوگئے تھے۔