کراچی ، بحیرہ عرب میں امن مشق17 کا آج آخری روز، وزیر اعظم شرکت کریں گے
بحیرہ عرب میں جاری36 ملکی بحری مشقیں آج اپنے اختتام کوپہنچ رہی ہیں ، وزیر اعظم نواز شریف بھرپور بحری قوت کا مظاہرہ دیکھیں گے۔
بحیرہ عرب میں جاری بحری مشقیں امن دو ہزار سترہ کا آج آخری روز ہے ، تین
روزہ مشقوں کے دوران 36 ملکوں کی بحری افواج نے مختلف جنگی مشقوں میں اپنی
مہارت کا مظاہرہ کیا، امن مشق میں نوممالک اپنے جنگی ہتھیاروں سمیت حصہ لے
رہے ہیں۔
امن مشق میں آج سمندر میں ہونے والے جرائم اور دہشتگردی کیخلاف عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نواز شریف آج امن مشقوں کا مشاہدہ اور اپنے خیالات کا اظہار کریں
گے ، بحری فوجی مشقوں میں شرکت کرنے الے اہم ممالک میں امریکہ، روس،چین،
اور ترکی شامل ہیں۔
گذشتہ روز پاک بحریہ کی امن مشق دو ہزار سترہ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا تھا،
جو سمندری مشقوں پر مشتمل ہے، جس میں نو ممالک کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹر،
طیارے اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔
مشقوں میں پاک بحریہ کی سیکنگ ، زولو نائنر اور الوٹس ہیلی کا پٹرز کے
علاوہ پاکستان اور جاپان کے پی تھری سی اورین ائیر کرافٹ نے بھی شرکت کی
اور پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر اور معراج طیاروں کا فلائی پاس ہوا۔
اس موقع پر بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گن گرج سے گونج اٹھا، مشقوں میں
شریک دیگر ممالک کے اثاثوں کے ساتھ پاک بحریہ کا پیشہ ورانہ تربیت کا
شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو پاک بحریہ کی امن مشقیں2017 کا پْروقار آغاز ہوا ،
پانچویں امن 2017 کے مشقوں کے آغاز پر کراچی ڈاک یارڈ پر پرچم کشائی کی
تقریب ہوئی ،تقریب کا آغاز کلام پاک سے ہوا، رنگا رنگ تقریب میں قومی تر
انہ پڑھا گیا اور چھتیس ممالک کے پرچم لہرائے گئے جبکہ پاک نیوی کے بینڈ نے
فن کا مظاہرہ کیا تھا۔