Feb 14, 2017 02:57 pm
views : 751
Location : Bedian Police Line
Lahore- Mall Road Incident, Funeral Prayer
لاہور، سانحہ مال روڈ ، شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
لاہور میں گزشتہ روڈ مال روڈ پر خودکش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ بیدیاں پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے۔
ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول بیدیاں میں ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین، ایس
ایس پی زاہد گوندل سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی،
نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، کور
کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور
دیگراعلیٰ سیاسی، سرکاری اورعسکری شخصیات نے شرکت کی۔
نمازہ جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے جنازے
میں شرکت کے لئے آنے والے افراد کو جامع تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت
دی جارہی تھی نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کے لئے
فاتحہ خوانی کے ساتھ ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہدا کے جسد خاکی ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کوروانہ کردیئے گئے۔