Feb 14, 2017 03:39 pm
views : 860
Location : Governor House
Karachi-Governor Sindh Mohammad Zubair Meets Mayor Karachi Waseem Akhtar
کراچی،گورنر سندھ محمد زبیر کی میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر ہاؤس میں
ملاقات کی۔ملاقات میں میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ محمد زبیر کو
کراچی کے مسائل ،اٹھا ئے گئے اقدامات ،ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مشکلات کی
تفصیل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کاکہنا تھا کہ جاری آپریشن سے کراچی میں
امن وامان کے قیام کے بعد معاشی ،سماجی ،اقتصادی ، سیاسی اورصنعتی سرگرمیاں
میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بھر پور دلچسپی
رکھتے ہیں۔امن وامان کے قیا م کے بعد شہر میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً صفائی
ستھرائی کے کاموں پر بھی بھرپور توجہ دینا ہوگی ،اس ضمن میں وفاقی وصوبائی
حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرینگی۔
میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ محمد زبیر کو بتایا کہ شہر کو صاف کرنے
کے لئے باقاعد ہ مہم شر وع کردی ہے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے وسائل میں
رہتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کررہی ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں نئے پارکس اور اسکو لز کے قیا م کے حوالے سے بھی گورنر سند ھ محمد زبیر کو آگاہ کیا۔