کراچی ، امن 2017، بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گھن گرج سے گونج اٹھا
کراچی میں پاک بحریہ کے تحت جاری کثیرالملکی بحری امن مشق 2017 کے سلسلے
میں مہمان ملکوں کے دستوں نے بحری اثاثوں کے ساتھ فل ڈریس ریہرسل کی، بحیرہ
عرب میں جہازوں کی ری فیولنگ کی گئی، طیاروں نے فلائی پاسٹ کے مظاہرے کیے،
پاکستان اورجاپان کے پی تھری اورین طیاروں، پاکستان کے جے ایف تھنڈرطیاروں
نے فلائی پاسٹ کاشاندارمظاہرہ کیا، بحیرہ عرب پاکستانی شاہینوں کی گھن گرج
سے گونج اٹھا۔
پاک بحریہ کے زیر اہتمام پانچ روزہ امن مشقیں دوہزار سترہ جاری ہیں۔چوتھے
روز مشقوں میں پاک بحریہ سمیت چھتیس مہمان ممالک کی بحری افواج نے بھرپور
پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان نیوی کی کھلے سمندر میں امن مشقوں کے چوتھے روز بھی پاک بحریہ
اوردیگر شریک مہمان ممالک نے مشترکہ مشقوں کی ریہرسل کی۔چارمراحل میں کی
جانے والی مشقوں کے پہلے مرحلے میں اوائل شپ کے ذریعے پاک بحریہ کے دو جنگی
جہازوں شمشیر اور اصلت کو دوران آپریشن ایندھن فراہم کرنے کامظاہرہ کیا
گیا۔ زیرآب دشمن کی آبدوزوں کو تباہ کرنے جنگی جہازوں نے راکٹ ڈیفتھ چارج
فائرنگ کے جوہر بھی دکھائے گئے۔
مشق کے تیسرے مرحلے میں چھہترملی میٹرکی گن سے گولیاں فائر کرنے اورچوتھے
مرحلے میں جنگی ہیلی کاپٹراورنگرانی پرمامور جہازوں کی پیشہ ورانہ تربیت
کابہترین مظاہرہ بھی پیش کیاگیا۔
فلائی پاسٹ میں فضاؤں میں گھن گرج کے ساتھ پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر اور معراج طیاروں نے بھی حصہ لیا۔