کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں197پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کیدوسر ے روز منگل کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس197پوائنٹس کی کمی کے
بعدکے بعد49767پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر391کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے125کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
251کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہناہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔