پشاور،لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بر طرف ہونے والے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بر طرف ہونے والے درجہ چہارم کے 121ملازمین
نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے پریس کلب تک
احتجاجی ریلی نکالی۔
دو ماہ پہلے 121کلاس فور ملازمین کو بھرتی کیا گیا اور اب صوبائی حکومت نے
بر طرف کر دیا ہے جبکہ ملازمین نے صوبائی حکومت پر الزم عائد کیا ہے کہ من
پسند افراد کی بھرتی کے لئے 121 ملازمین کو بر طرف کر دیا گیا ہے جبکہ تمام
ملازمین کو تین سالہ معاہدے کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا۔
مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔