Feb 14, 2017 06:31 pm
views : 682
Location : Ganga Ram Hospital
Lahore- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
لاہور،کراچی میں رینجرز آپریشن ہوسکتا ہے تو پنجاب میں کیوں نہیں، عمران خان
لاہور میں گنگارام ہسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سانحہ مال روڈ کی
مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے اہلخانہ کے لئے بہت مشکل وقت ہے اور ہم
شہدا ء کے لواحقین اورزخمیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جب کہ سانحے پر
ان کے مشاہدے میں 4 باتیں آئی ہیں۔
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد
ہوتا تو دہشت گردی نہ ہوتی اور اگر کراچی میں رینجرز آپریشن ہوسکتا ہے تو
پنجاب میں کیوں نہیں۔
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں مسئلہ ہے تو
جو دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں ان کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کیا جاتا، یہ
کس کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتوں کے
دستخط ہیں اسے فوری نافذ کریں، ملک اکٹھا ہو کر صحیح معنوں میں دہشت گردی
کے خلاف جنگ جیتے گا۔