Feb 14, 2017 10:47 pm
views : 840
Location : Cordyalogy Centre
Faisalabad- DC Salman Ghani Media Talk
فیصل آباد، فیصل آباد کارڈیالوجی سینٹر میں مسافر خانے کا افتتاح کردیا گیا
یہ ہے فیصل آباد کارڈیالوجی سینٹر جہاں پر ایک نجی انڈسٹری کے تعاون سے
مسافر خانہ تعمیر کیا گیا ہے جس کا افتتاح ڈی سی سلمان غنی نے کیا۔
مسافر خانے کا مقصد کارڈیالوجی سینٹر میں آئے ہوئے مریضوں کے ورثاء کیلئے آرام گاہ بنائی گئی ہیں۔
مسافر خانے کے قیام سے قبل کارڈیالوجی سینٹر کے مریضوں کے ورثاء درختوں کے
سائے تلے بیٹھتے تھے۔ مسافر خانے میں دو سو کے قریب افراد کے بیٹھنے کی
گنجائش موجود ہے۔
سلمان غنی نے کہا ہے کہ فیصل آباد کارڈیالوجی میں مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے
ورثاء مناسب جگہ نہ ملنے کی وجہ سے درختوں کے سائے تلے بیٹھنے پر مجبور تھے
لیکن اب کارڈیالوجی سینٹر میں ایف آئی سی کی انتظامیہ کی کاوشوں سے لوگوں
کا احساس کرتے ہوئے دو سو لوگوں کے بیٹھنے کیلئے جگہ بنائی گئی ہے۔ اب
مریضوں کے ورثاء کو سہولیات میسر آسکیں گی۔