Feb 15, 2017 11:18 am
views : 914
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،24پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس24پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49955پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 308کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔