Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 15, 2017 12:14 pm views : 879

Location : ISPR

Lahore- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Ganga Ram Hospital
  • Urdu

لاہور، پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا، قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرر لاہور میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور اور حساس اداروں نے لاہور دھماکے پر بریفنگ دی جب کہ آرمی چیف نے لاہور دھماکے کے مجرموں کی نشاندہی اور چند افغانوں کی گرفتار کو سراہا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں تیز کی جائیں اور اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایسے واقعات سے ہمارے قومی عزم میں کمی نہیں آئے گی، دہشت گردوں کے ماسٹرز، فنانسرز، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کریں گے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ڈھونڈ کر کٹہرے میں لائیں گے اور ان سے حساب لیں گے جب کہ ملکی وغیر ملکی تمام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب سے حاصل کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور قوم غیر انسانی وحشیانہ سوچ کو شکست دے گی۔ جنرل قمر باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایونٹ کے فائنل کے لاہورمیں انعقاد کے لیے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گنگا رام اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک شہید کپٹن احمد مبین کے گھر کا بھی دورہ کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی والدہ کو یقین دہانی کرائی کہ احمد مبین سمیت دیگرکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور میں مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار اور 6 شہری جاں بحق ہوئے تھے جب کہ درجنوں زخمی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved