Feb 15, 2017 03:42 pm
views : 888
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting KCR
کراچی ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق اجلاس
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ
صدرات کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس
ہوا، اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفنگ دی گئی کہ سرکلر ریلوے کے روٹ پر 762
کچے مکانات ہیں، 25 سے 125 مربع گز کے 3850 سے زائد پکے گھر اور 125 مربع
گز سے زائد کی 36 کمرشل عمارتیں قائم ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے
ہوئے کہا کہ جب تجاوزات قائم کی جارہی ہوتی ہیں اس وقت کیا ضلعی انتظامیہ
اورپولیس سورہی ہوتی ہے، پہلے ضلعی انتظامیہ اورپولیس تجاوزات قائم ہونے
دیتی ہیں اور جب تجاوزات ہٹائی جاتی ہیں توحکومت بدنام ہوتی ہے اوراگر
آئندہ شہر میں تجاوزات قائم ہوئیں تو میں متعلقہ افسر کے خلاف ایسی
کارروائی کروں گا کہ دنیا دیکھے گی۔