Feb 15, 2017 04:01 pm
views : 930
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Senator Siraj ul Haq Media Talk
اسلام آباد،حکومت کرپشن کی دلدل میں پھنس چکی ہے، سراج الحق
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق
کا کہنا تھا کہ جو لوگ 2006 میں کمپنی کے مالک تھے وہ آج اس کا نام تک
نہیں بتا سکتے۔ ہماری جنگ ذاتی طور پر کسی کے خلاف نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں
کہ اس کیس کے ذریعے مستقبل کیلئے کوئی لائحہ عمل طے ہوجائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قطری شہزادوں کے خطوط حکومت
کیلئے نوح کی کشتی نہیں بلکہ کاغذ کی کشتی بن چکے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ
اس ملک میں قانون صرف غریب کو پکڑنے کیلئے ہے۔ میں اپنی عدالت سے اپیل کرتا
ہوں کہ اس کیس کے علاوہ بھی ایسے قانون بنائے جس کے نتیجے میں سب کا
احتساب یقینی ہوجائے،چاہئے وہ سیا سی لیڈر ہوں یا غیر سیا سی لیڈر ہوں۔جس
دن بااثر افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اس دن انشااللہ ہمارے ملک کرپشن سے
پا ک ہوجائے گا۔