Feb 15, 2017 04:12 pm
views : 915
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- State Minister for CAD Tariq Fazal Chaudrhy Media Talk
اسلا م آباد ،ہر جج جانتا ہے کہ اس فیصلے کہ دوررس نتائج مرتب ہوں گے،طارق فضل چوہدری
مسلم لیگ (ن) کے رہنماو وزیر مملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ
مخالفین کبھی حقائق کوتوڑمروڑ کے پیش کررہے ہیں۔کبھی عدالت کو کہاجاتا ہے
کہ آپ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ہر جج جانتا ہے کہ فیصلے کہ دوررس نتائج مرتب
ہوں گے۔
پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مسلم
لیگ ن کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماو وزیر مملکت برائے کیڈطارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ
پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مِن و عن تسلیم کریں گے۔کمیشن
بنانے کی استدعا ہماری طرف سے نہیں لیکن کمیشن بننے پر اعتراض بھی نہیں۔
مخالفین کہتے ہیں کہ جج کے لئے یہ کیس امتحان ہے یہ بات بلکل غلط ہے سول
کورٹ کا جج ہویا سپریم کورٹ کا جج ہر کیس اورہر فیصلہ جج کے لئے امتحان ہو
تا ہے،کیونکہ اس نے دونوں فریقوں کوسن کرفیصلہ کرنا ہوتا ہے۔