Feb 15, 2017 04:47 pm
views : 916
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with Jamat-e-Islami Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر سے امیراجماعت اسلامی
کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات
کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اورباہمی دلچسپی کے امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا کہ میرے دروازے تمام سیاسی قوتوں کے
لئے کھلے ہیں، سیاست کے یکساں مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،
صوبے کی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔
مردم شماری کے حوالے سے گورنر سندھ محمد زبیرکا کہنا تھا کہ اس سلسلے کی
شفافیت کے لئے فوج کی مدد لی جارہی ہے،انتخابی اصلاحات کے ذریعے منصفانہ
انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔ تمام افراد کو مل کر سندھ کی ترقی
کے لئے کام کرنا ہوگا، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے شہر کی ترقی میں ہی
ملک کا روشن مستقبل پوشیدہ ہے۔