Feb 15, 2017 05:31 pm
views : 770
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
اسلام آباد، جب تک نواز شریف وزیراعظم ہیں پاناما کیس کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں،عمران خان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر مین پا کستان تحریک انصاف
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں نے جو بیانات دیے اور عدالت
میں جو دستاویزات پیش کی گئیں ہیں ان میں بہت بڑا تضاد ہے، یہ لوگ کوئی
ثبوت نہیں پیش کرسکے سوائے ان دستاویزات کے جو پاکستان میں بن سکتیں ہیں
تاہم جو کاغذات باہر کے ہیں وہ یہ عدالت میں پیش نہیں کرسکے۔
عمران خان نے کہا کہ میری ساری جائیداد کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں موجود
ہے، 20 سال پہلے کی بھی منی ٹریل کی دستاویزات ہیں لیکن الیکشن کمیشن
فیصلہ نہیں کررہا ہے جب کہ یہ لوگ 2006 کی بھی دستاویزات نہیں دکھارہے جس
پر جج صاحبان نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کیا مذاق کررہے ہیں۔ عدالت میں 9
مہینے سے کوئی دستاویزات ہی پیش نہیں گئی جب کہ مریم نواز کے پاس کوئی پیسہ
نہیں تھا، سب کچھ نواز شریف کا تھا لہذا مریم نواز کو اس لیے بچارہے ہیں
کیونکہ یہ نواز شریف کا پیسہ تھا اور وہ اس کیس میں پھنس چکے ہیں۔
چیئر مین پا کستان تحریک انصاف نے مزیدکہا کہ جب تک نواز شریف وزیراعظم ہیں
پاناما کیس کی تحقیقات نہیں ہوسکتیں کیونکہ سارے ادارے ان کو بچارہے ہیں،
تمام ادارے ان کے نیچے کام کررہے ہیں۔