Feb 15, 2017 05:42 pm
views : 1047
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets with Qaiser Ahmed Shaikh
کراچی ، گورنر سندھ سے محمد زبیر سے چیئرمین معاشی امور اور نجکاری قیصر احمد شیخ کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خزانہ
ریونیو ،معاشی امور اور نجکاری کے چیئرمین قیصر احمد شیخ نے گورنر ہاؤس میں
ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور صوبہ سندھ میں
سرمایہ کاری کے مواقعوں میں اضافہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناتھا کہ کراچی میں امن و امان کی
صورتحال میں بہتری کے بعد سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگارہیں۔ہمیں
کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلوانی ہے۔
گورنر سندھ سے محمد زبیر کا کہناتھا کہ حکو متی پالیسیوں کی تشکیل میں مجالس قائمہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔