Feb 15, 2017 06:15 pm
views : 925
Location : Sadequain Gallery, Frere Hall
Karachi- WWF and Mayor Karachi MOU Signing Ceremony
کراچی ، حولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی کی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کراچی میں واقعے
فریئر ہال کی صادقین گیلری میں تقریب کا اہتما م کیا گیا۔تقریب میں میئر
کراچی وسیم اختر ، ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف علی دہلوی سمیت صحافی
برادری نے شر کت کی۔
میئر کراچی وسیم اختر نے بلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کرنے کی تقریب کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے
کہاکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ مل کر سمندری حیاتیات کو بچانے کے اقدامات
کریں گے۔آئندہ ماہ آرتھ آور سٹی کی تقریب میں بھر پور شرکت کریں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے مزید کہا کہ سائبیرین پرندوں کے تحفظ کیلئے ڈبلیو
ڈبلیو ایف کے ساتھ کام کریں گے۔ توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے میں
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ کام کریں گے۔
ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف علی دہلوی کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم
اختر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے سے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے لاہور کے حادثے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی۔