Feb 15, 2017 06:44 pm
views : 941
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں553پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کیتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس553پوائنٹس کی کمی
کے بعد49214 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 399کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے105کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
277کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔