Feb 15, 2017 07:17 pm
views : 881
Location : Charsadda Road
Peshawar- Government Slaughter House in Bad Condition
پشاور،شہر کاواحد سرکاری مذبحہ خانہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
پشاور کا سب سے بڑا او ر واحد سرکاری مذبحہ خانہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
ہوگیا ہے ، چار دنو ں سے ٹرانسفار مر کی خرابی کے باعث مذبح خانہ میں پانی
کی فراہمی بھی بندہے ۔
یہ ہے پشاور چارسدہ روڈ پر واقعہ سب سے بڑا اور واحد سرکاری مذبح خانہ
جہاں روزانہ کی بنیاد پر دوسو پچاس سے تین سو کے قریب جانوروں کوذبح
کیاجاتاہے مگر گزشتہ چار دنوں سے ٹرانسفار مر کی خرابی کے باعث ٹیوب ویل
بند پڑا ہے۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ایک طرف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں
وہی دوسری جانب انتظامیہ نے ٹینکر کے بجائےآگ بجھانے کیلئے استعمال ہونے
والی سرکاری فائر بریگیڈ گاڑی کو مذبح خانہ میں پانی کی فراہمی پر لگادیا۔
فائر بریگیڈ کی گاڑی روزانہ تین بار مذبح خانہ کاچکر لگاتی ہےمگرخراب
ٹرانسفار مر پر ایک روپیہ بھی خر چ نہیں کیاجارہا۔مذبح خانہ میں تعینات
ڈاکٹر کے پاس بیمار جانوروں کا طبی معائنہ کرنے کیلئے کوئی آلہ بھی موجود
نہیں ،صرف فزیکلی طور پرجانورکا چال ڈھال دیکھ کر ذبح کرنے کی اجازت دی
جاتی ہے اور ہیلتھ سرٹیفائیڈ مہر بھی لگائی جاتی ہے ۔
اس موقع پر مذبحہ خانہ میں کام کرنے والے محمد زاہد کا کہنا تھا کہ حکومت
کو چایئے کہ یہاں نئے ٹیوب ویل بنائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا
جائے ۔گزشتہ تین روز سے ٹرانسفار مر خراب ہے جس کی وجہ سے ہم کو شد ید
مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ٹھیکہ پر دیئے گئے سرکاری مذبح خانہ سےٹاون ٹو انتظامیہ کو سالانہ ساٹھ
لاکھ روپے تک آمدن ہوتی ہیں لیکن اس کی صفائی پر ایک روپے بھی نہیں لگتا
ہیں۔